0
Thursday 30 Aug 2018 18:17

جے یو پی (نیازی) کا صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

جے یو پی (نیازی) کا صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید معصوم حسین نقوی نے الیکشن کمشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی منانے سے انکاری مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے، جو شخص وطن عزیز کو تسلیم نہیں کرتا وہ سیاست اس ملک میں کس منہ سے کر رہا ہے، ایم ایم اے کے صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں، مولانا فضل الرحمان کے بزرگوں اور مدرسہ دیوبند نے کانگریس کا ساتھ دے کر پاکستان کی مخالفت کی تھی، اب بھی ان کی پاکستان سے نفرت کا اظہار ہوتا رہتا ہے، انہیں مشورہ ہے کہ وہ بھارتی شہریت اختیار کرلیں۔ وہاں ان کی اسلام اور پاکستان سے نفرت کی سیاست خوب چکمے گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں سے محب وطن جماعتوں کو بھی مولانا فضل الرحمان کی نامزدگی کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستانی عوام پوچھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے وطن سے نفرت کرنیوالے کو کس ایجنڈے کے تحت نامزد کیا ہے۔ کیا اس لئے کہ دونوں میں بھارت سے محبت قدر مشترک ہے۔ مولانا منافقت کی سیاست کے سرخیل تو تھے ہی، اب شہباز شریف بھی ہو چکے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اپوزیشن تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کے مقابلے میں امیدوار دستبردار کروا کر انہیں بلامقابلہ صدر پاکستان تسلیم کرلے اس سے وفاق پاکستان کی مضبوطی کا پیغام جائے گا۔ چونکہ اپوزیشن کی تقسیم میں جیت یقینی ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں اپوزیشن کو کمزور کر چکی ہیں، پی ٹی آئی سکون کے ساتھ پانچ سال مستحکم حکومت چلائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 747110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش