QR CodeQR Code

آزاد کشمیر بھر میں آج 2گھنٹے شٹرڈائون ہڑتال ہو گی

31 Aug 2018 08:53

مسلم کانفرنس کے صدر کی اپیل پر دفعہ 35 اے کے خاتمے کی سازش کیخلاف حریت قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر بھر میں 2گھنٹے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دفعہ 35 اے کے خاتمے کی سازش کیخلاف صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی کال پر حریت قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر بھر میں 2گھنٹے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ احتجاجی ریلیاں نکال کر عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرائی جائے گی، سردار عتیق نے کارکنوں کو ہڑتال کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 747177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747177/آزاد-کشمیر-بھر-میں-ا-ج-2گھنٹے-شٹرڈائون-ہڑتال-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org