0
Friday 31 Aug 2018 10:39

محرم الحرام کی آمد، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع حساس ترین قرار

محرم الحرام کی آمد، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع حساس ترین قرار
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے باعث خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع پشاور، کوہاٹ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو حساس ترین جبکہ 9 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا ہے۔ محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حساس اور حساس ترین قرار دیئے جانے والے اضلاع میں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور اور پولیس کے دستوں کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم محرم الحرام سے 11 محرم الحرام تک ان اضلاع میں سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار صوتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور، کوہاٹ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو حساس ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 747186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش