0
Friday 31 Aug 2018 15:52
پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا

خطے میں امن و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرینگے، پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، جواد ظریف

ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
خطے میں امن و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرینگے، پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیے۔ مذاکرات میں خطے کے مسائل، افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کے اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان نے ایران سعودی تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کا خاتمہ امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیئے۔ جواد ظریف نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد بھی دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور ایران ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت قابل قدر ہے، ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، توقع ہے معاہدے کے فریقین وعدوں پر پورا اتریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، خاص ہمسایہ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے، امن اور سکیورٹی سے متعلق تعاون جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 747204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش