0
Friday 31 Aug 2018 18:27

انتخابات کو بندر بانٹ سمجھتا ہوں، جیتنے والے پریشان اور ہارنے والے حیران ہیں، شاہی سید

انتخابات کو بندر بانٹ سمجھتا ہوں، جیتنے والے پریشان اور ہارنے والے حیران ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کو جو خفت اپنے ابتدائی دو ہفتوں میں اٹھانی پڑی ہے وہ ماضی کی حکومت نے برسوں میں نہیں اٹھائی، ریاست مدینہ اور خلفائے راشدین کے دور کی مثالیں دینے والوں کے ابھی سے اوسان خطا ہیں، وفاقی و پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات حکمراں جماعت کی اہلیت کا پتا بتا رہے ہیں، تحریک انصاف کے بارے میں کسی کو باہر سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ان کے اپنے اراکین اسمبلی ہی خود نشاندہی کررہے ہیں، نئی حکومت لڑکھڑا رہی ہے۔ مردان ہاؤس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کو بندر بانٹ سمجھتا ہوں، عجیب الیکشن ہوئے ہیں کہ جیتنے والے پریشان اور ہارنے والے حیران ہیں، 2018ء کے عام انتخابات پولیٹیکل انجینئرنگ کی بدترین مثال ہیں، مرکزی و صوبائی حکومتیں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ملکی مسائل کا حل تو نہیں دے پائی، مگر ان کے وزراء کے بیانات عوام کو تفریح کے ذرائع ضرور مہیا کررہے ہیں، اب جبکہ گزشتہ 22 برس سے عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے کا وقت آگیا ہے، عملی اقدامات کرنے کے بجائے عوام کو کفایت شعاری کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 747223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش