QR CodeQR Code

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بھائی چائنا کٹنگ میں ملوث نکلے

31 Aug 2018 18:46

مقدمے کے مطابق ابصار الحسن نے متعدد سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اور چائنا کٹنگ کرکے اراضی فروخت کردی۔ کے ڈی اے کے مطابق ابصار الحسن سرجانی ٹاؤن میں چائنا کٹنگ کے تمام معاملات چلا رہے ہیں، چائنا کٹنگ کرنے والا خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کے بھائی پر چائنا کٹنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے بھائی ابصار الحسن زمینوں پر قبضوں میں ملوث نکلے۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے چائنا کٹنگ کرانے پر سرجانی ٹاؤن تھانے میں خواجہ اظہار کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ مقدمے کے مطابق ابصار الحسن نے متعدد سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اور چائنا کٹنگ کرکے اراضی فروخت کردی۔ کے ڈی اے کے مطابق ابصار الحسن سرجانی ٹاؤن میں چائنا کٹنگ کے تمام معاملات چلا رہے ہیں، چائنا کٹنگ کرنے والا خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ کیس میں ابصار الحسن کے علاوہ ایک اور ملزم حبیب انصاری عرف ڈاکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 747234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747234/ایم-کیو-رہنما-خواجہ-اظہار-الحسن-کے-بھائی-چائنا-کٹنگ-میں-ملوث-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org