0
Friday 31 Aug 2018 19:50

ضمنی الیکشن، پی پی 222 کیلئے 16، پی پی 261 پر 31، 296 میں 5 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع

ضمنی الیکشن، پی پی 222 کیلئے 16، پی پی 261 پر 31، 296 میں 5 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام ٹائمز۔ حلقہ پی پی 222 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔ اس موقع پر 16 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے اور کسی بھی امیدوار نے کاغذات واپس لینے کی درخواست نہ دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ریٹرننگ افسر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون شکیل احمد کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کروائے گئے۔ کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں میں عمر فاروق، احمد عباس، نادر عباس، شازیہ نرگس، قاری محمد قاسم، رانا سہیل احمد نون، مہدی عباس لنگاہ، محمد یوسف کاظم ،عباس خان لنگاہ، محمد عباس، سید محمد عباس بخاری، عبداللہ شبیر، محمد آصف، عابد حسین، حاجی محمد اکرم اور محمد عباس شامل ہیں۔ دریں اثنا ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ 261 سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار رئیس محبوب احمد، مخدوم ارتضی ہاشمی اور مولوی طارق چوہان سمیت تقریبا 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے نشست خالی کی ہے، انہوں نے جنرل الیکشن میں 2 حلقوں سے الیکشن لڑا تھا، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردار رئیس محبوب پہلے بھی اسی حلقے سے ایم پی اے رہ چکے ہیں، اس لئے انہوں نے دوبارہ اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جنرل الیکشن میں مخدوم ارتضی ہاشمی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر اسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں صوبائی حلقہ پی پی 296 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، تحریک انصاف کے وفات پانے والے امیدوار سردار طارق خان دریشک کے بھائی سردار اویس خان دریشک نے کاغذات جمع کرا دیے، کورنگ امیدوار کے طور پر ان کے والد سردار غلام مجتبی خان دریشک نے بھی کاغذات جمع کرائے، دیگر تین امیدواروں میں اعجاز احمد، چوہدری عطا محمد آصف، رانا ثناء اللہ کلیم شامل ہیں، مرکزی امیدوار سردار اویس خان دریشک کے مدمقابل امیدواروں سردار محمد یوسف خان دریشک اور چوہدری مسعود اختر پہلے ہی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، یوں سردار اویس خان دریشک رہنما تحریک انصاف کی اس نشست پر جیت یقینی ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 747271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش