QR CodeQR Code

عمران خان کا صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانس کے صدر کا فون سننے سے انکار

1 Sep 2018 05:30

اسلام آباد میں صحافیوں سے میٹنگ کے دوران فرانسیسی صدر کا فون آ گیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ابھی میٹنگ میں ہوں، فرانسیسی صدر سے بعد میں بات کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کا فون سننے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانس کے صدر کا فون سننے سے انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان صحافیوں سے میٹنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران فرانسیسی صدر کا فون آ گیا جس پر عمران خان نے کہا کہ ابھی میٹنگ میں ہوں، فرانسیسی صدر سے بعد میں بات کروں گا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ہندوستان سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوت سدھو کو بلانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ واپس جا کر لوگوں کو اعتماد میں لیں، تاہم دوسری جانب سے ابھی مثبت ردعمل نہیں آیا۔ عمران خان نے کہا کہ امریکا کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں، امریکا نے اگر بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔
 


خبر کا کوڈ: 747294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747294/عمران-خان-کا-صحافیوں-سے-ملاقات-کے-دوران-فرانس-صدر-فون-سننے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org