QR CodeQR Code

شعبہ صحت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، راجہ فاروق

1 Sep 2018 07:16

میڈیکل کالج مظفرآباد کے پانچویں سالانہ سیمپوزیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شعبہ صحت کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ ہیلتھ کیئر اور صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے پانچویں سالانہ سیمپوزیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق خان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز طب کی اعلیٰ تعلیم کے اجراء میں ہماری مدد اور رہنمائی فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 747295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747295/شعبہ-صحت-حکومت-کی-اولین-ترجیحات-میں-شامل-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org