QR CodeQR Code

بھارت رسوا ہو کر مقبوضہ کشمیر سے نکلے گا، صغیر چغتائی

1 Sep 2018 10:15

اپنے ایک بیان میں ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی سرکار کی جانب سے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے رہنماء و ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی سرکار کی جانب سے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی حربے ناکام بنا دیئے جائیں گے۔ بھارت رسوا ہو کر مقبوضہ کشمیر سے نکلے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 747322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747322/بھارت-رسوا-ہو-کر-مقبوضہ-کشمیر-سے-نکلے-گا-صغیر-چغتائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org