0
Saturday 1 Sep 2018 13:09

سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید 8 وزراء اور دو مشیر شامل کئے جائیںگے

سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید 8 وزراء اور دو مشیر شامل کئے جائیںگے
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مزید 8 وزراء اور 2 مشیروں کو شامل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ٹیم 20 ارکان تک پہنچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، 10 رکنی کابینہ میں مزید 8 وزراء اور 2 مشیروں کو شامل کیا جائے گا، جس کے بعد سید وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم کے ارکان کی تعداد 20 ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے مطابق سندھ کابینہ میں ناصر شاہ، مکیش چاؤلہ، جبار خان، ندا کھوڑو، برہان چانڈیو، اسد سکندر، تیمور تالپور اور قاسم سومرو کو شامل کیا جا رہا ہے، وزراء اور مشیروں کی تقریب حلف برداری 6 ستمبر کو منعقد کی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کابینہ میں 8 وزراء شبیر بجارانی، ہری رام کشوری، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، مخدوم محبوب، شہلا رضا، سردار شاہ اور سعید غنی، جبکہ مشیروں میں سردار محمد بخش مہر اور مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 747381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش