0
Saturday 1 Sep 2018 17:09
وزیر خارجہ سوریہ

ادلب کو جسطرح بھی ممکن ہوا آزاد کرائینگے، ترکی سے جنگ نہیں چاہتے، ولید المعلم

ادلب کو جسطرح بھی ممکن ہوا آزاد کرائینگے، ترکی سے جنگ نہیں چاہتے، ولید المعلم
اسلام ٹائمز۔ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے روسیا الیوم کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم صوبہ ادلب کو آزاد کروائیں گے۔ اب یہ صوبہ اگر بغیر جنگ کے آزاد ہوگیا تو بھی صحیح ہے لیکن اگر جنگ کرنی پڑی اور اس کی آزادی کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا پڑا تو یہ کام بھی انجام دیں گے۔ ولید المعلم نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، لیکن ترکی کو بھی اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ ادلب شام کا ایک صوبہ ہے اور شام کی سرزمین ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی نیوز کانفرنس میں نئی باتیں سنی ہیں، ہم ریاض کے نئے موقف کو سراہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 747438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش