0
Saturday 1 Sep 2018 15:40
البصیرہ کے زیراہتمام "کربلا میں خواتین کا کردار" سیمینار کل منعقد ہوگا

واقعہ کربلا خواتین کے ایثار و قربانی، صبر و رضا اور پرعزم جدوجہد کا آئینہ دار ہے، ہما مرتضیٰ

واقعہ کربلا خواتین کے ایثار و قربانی، صبر و رضا اور پرعزم جدوجہد کا آئینہ دار ہے، ہما مرتضیٰ
اسلام ٹائمز۔ محرم کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اسلام کے شجر سایہ دار کی آبیاری کے لئے کیسی کیسی قربانیاں پیش کی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار البصیرہ کے شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر نے "کربلا میں خواتین کا کردار" سیمینار کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جہاں مردوں کی شجاعت، بہادری، صبر اور ہمت کے عظیم پیغامات پنہاں ہیں، وہیں یہ واقعہ خواتین کے ایثار و قربانی، صبر و رضا اور پرعزم جدوجہد کا آئینہ دار ہے۔ خاندان رسالت اور ان کے انصار کی یہ لازوال قربانیاں نہ صرف ہمارے معاشرے بلکہ ہر انسانی سماج کے لئے تاقیامت ہدایت کا مینارہ اور نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے پیغامات میں سے راہنمائی اخذ کرنے بالخصوص خواتین کے کردار کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے تعین کے لئے البصیرہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام استقبال محرم الحرام کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان کربلا میں خواتین کا کردار بروز اتوار 2 ستمبر 2018ء ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی، ایم پی اے عابدہ راجہ، ایم پی اے سیمابیہ طاہر، ایم پی اے فرح آغا، لیگل ایڈوائزر تحریک انصاف طلعت رضوان، مسز فوزیہ صدر وومن ونگ پی ٹی آئی، فوزیہ رانا، سائرہ جاوید، شہلہ خان، دیا چوہدری اور سول سوسائٹی کی دیگر اہم خواتین شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 747448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش