QR CodeQR Code

پشاور میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا

1 Sep 2018 17:56

جاں بحق ہونے والے 45 سالہ عبدالخالق ولد خان بابا کا تعلق پشاور کے علاقے گلبرگ سے تھا۔ عبدالخالق پشاور کے ایچ ایم سی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متوفی مویشیوں کا بیوپاری تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے 45 سالہ عبدالخالق ولد خان بابا کا تعلق پشاور کے علاقے گلبرگ سے تھا۔ عبدالخالق پشاور کے ایچ ایم سی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متوفی مویشیوں کا بیوپاری تھا۔ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کانگو کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔ دیسورہ کاریز گاؤں سے تعلق رکھنے والے عبدالباقی نامی متاثرہ شخص کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ کراچی میں ایک ماہ کے دوران کانگو کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ کانگو وائرس کا سائنسی نام کریمین ہیمریجک کانگو فیور ہے۔ یہ مرض مویشیوں کی جلد میں موجود ٹکس (چیچڑ) کی وجہ سے لگتا ہے۔ اگر یہ ٹکس کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس کا متاثرہ مریض سر درد، تیز بخار، قی، متلی، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے اور آنکھوں میں سوجن محسوس کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق متاثرہ مریض سے ہر ممکن طور پر دور رہنے کی کوشش کی جائے اور دیکھ بھال کرتے وقت دستانوں کا استعمال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 747450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747450/پشاور-میں-کانگو-کا-مریض-دم-توڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org