QR CodeQR Code

شام کے اطراف میں بدلتی صورتحال

میڈیٹیرین سی میں روس کا وسیع فوجی مشقوں کا اعلان، وزارت دفاع روس

1 Sep 2018 18:40

روس کی فضائیہ اور نیول فورسز نے اعلان کیا ہے کہ آج ہفتہ والے دن سے میڈیٹیرین سی میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی جا رہی ہیں۔ وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق ان مشقوں کا ہدف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے نیوی اور فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں میڈیٹیرین سی کے بین الاقوامی پانیوں میں شروع کی جا رہی ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں روس کی شمالی کمانڈ، بالٹیک اور بلیک سی سے 26 عدد جنگی کشتیاں جبکہ کاسپین سی کی 2 عدد سب میرین اور محدود تعداد میں جنگی جہاز شامل ہیں۔ یہ فوجی مشقیں یکم ستمبر سے آٹھ ستمبر تک جاری رہیں گی۔
 
روسی ذرائع کے مطابق ان مشقوں میں TU-160  اسٹریٹیجک بمبار طیارے،TU-142 II-38 اینٹی سب میرین جنگی جہاز اور اسی طرح سوخو 33 اور SU-SM لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ نائب روسی وزیر خارجہ میخائل بگدان اف نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا شام کے صوبہ ادلب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے بارے میں پہلے سے منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔
 
واضح رہے روس کی جانب سے شروع کی جانے والی فوجی مشقیں ایسے وقت میں انجام پا رہی ہیں جب شام کے مسئلہ پر روس اور امریکہ کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور دوسری جانب شام کی آرمی ادلب کی آزادی کیلئے فوجی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے جس پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے کسی بھی فوجی کاروائی کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 747460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747460/میڈیٹیرین-سی-میں-روس-کا-وسیع-فوجی-مشقوں-اعلان-وزارت-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org