QR CodeQR Code

متحدہ طلبہ محاذ کا ملک بھر میں سیرت النبی (ص) کانفرنسز اور صدائے یمن سیمینارز کرانے کا اعلان

1 Sep 2018 19:06

مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے بتایا کہ طلبہ یونین کی بحالی کیلئے تمام طلبہ تنظیموں کے سربراہان وفد کے ہمراہ حکومتی وزراء سے ملاقات کریں گے اور یونینز کی بحالی کیلئے عملی کوششیں کریں گے۔


 اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تمام طلبہ تنظیموں کا اجلاس آئی ایس او پاکستان کے زیرانتظام مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام طلبہ تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ ملک بھر میں تمام طلبہ تنظیموں کی جانب سے سیرت النبی (ص) کانفرنسز اور صدائے یمن سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے بتایا کہ طلبہ یونین کی بحالی کیلئے تمام طلبہ تنظیموں کے سربراہان وفد کے ہمراہ حکومتی وزراء سے ملاقات کریں گے اور یونینز کی بحالی کیلئے عملی کوششیں کریں گے۔ شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مطالبہ یہ ہے کہ طلبہ یونین نہ صرف بحال کی جائے بلکہ اس کے الیکشن بھی کرائے جائیں۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر سہیل چیمہ، چودھری ذوالحج انقلابی، غازی الدین بابر جمعیت طلباء اسلام، انجمن طلبہ اسلام کے طیب شیخ، پی ایس ایف سے علی حسن، اسلامی جمعیت طلبہ سے جواد احمد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 747462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747462/متحدہ-طلبہ-محاذ-کا-ملک-بھر-میں-سیرت-النبی-ص-کانفرنسز-اور-صدائے-یمن-سیمینارز-کرانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org