QR CodeQR Code

اسلام آباد، عارف علوی کی سردار اختر مینگل سے ملاقات

1 Sep 2018 22:46

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سینیٹ میں ایک سینیٹر، قومی اسمبلی میں چار ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے نو ارکان صوبائی اسمبلی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان سے صدارتی انتخاب کیلئے حمایت مانگی۔ اس پر سردار اختر مینگل نے ان کو بتایا کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ارکان سے صلح مشورہ کے بعد حمتی فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سینیٹ میں ایک سینیٹر، قومی اسمبلی میں چار ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے نو ارکان صوبائی اسمبلی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 747490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747490/اسلام-آباد-عارف-علوی-کی-سردار-اختر-مینگل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org