QR CodeQR Code

اسرائیلی خاتون اول پر رشوت لینے کا الزام

2 Sep 2018 06:59

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ نیتن یاہو پر ’پیزک‘ کمپنی اور ’واللا‘ نیوز ویب پورٹ کے مالک شائول الوفیٹچ اور ان کی اہلیہ آئرس سے انہیں معاشی فوائد فراہم کرنے کے بدلے ان سے رشوت وصول کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پولیس نے خاتون اول سارہ نیتن یاہو پر مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خاتون اول سارہ نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سارہ ’پیزک‘ کیس میں رشوت لینے کی مرتکب ہوئی ہیں، یہ کیس اسرائیلی میڈیا میں ’4000‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ نیتن یاہو پر ’پیزک‘ کمپنی اور ’واللا‘ نیوز ویب پورٹ کے مالک شائول الوفیٹچ اور ان کی اہلیہ آئرس سے انہیں معاشی فوائد فراہم کرنے کے بدلے ان سے رشوت وصول کی تھی۔ آئرس کے وکیل نے تحقیقات کے دوران کہا کہ اگر سارہ نیتن یاہو کو یہ علم تھا کہ وہ میڈیا میں اپنی کوریج کے بدلے تحائف وصول کر رہی ہیں یا کسی کو دے رہی ہیں تو یہ رشوت وصول کرنے کے زمرے میں آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 747525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747525/اسرائیلی-خاتون-اول-پر-رشوت-لینے-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org