0
Sunday 2 Sep 2018 10:30

آپریشن ردالفساد، شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد، شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ادارے کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ لانچرز، بارودی سرنگیں، گرنیڈز اور دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 747553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش