QR CodeQR Code

باجوڑ، باراتیوں کی گاڑیوں کو حادثہ، 18 افراد زخمی

2 Sep 2018 11:52

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں باراتیوں کی تیز رفتار گاڑیاں ٹکرانے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے سیوئی میں پیش آنیوالے حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں باراتیوں کی تیز رفتار گاڑیاں ٹکرانے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے سیوئی میں پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ زخمیوں کو مقامی افراد اور باراتیوں کی مدد سے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تاحال جتنے بھی زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی افراد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیوئی میں حادثے کے بعد ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم پولیس اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر ٹریفک کو بحال کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 747579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747579/باجوڑ-باراتیوں-کی-گاڑیوں-کو-حادثہ-18-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org