0
Sunday 2 Sep 2018 19:15

بہت جلد لاپتہ افراد بازیاب ہونگے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی اہلخانہ کو یقین دہانی

بہت جلد لاپتہ افراد بازیاب ہونگے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی اہلخانہ کو یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے، جہاں عدالت کے باہر لاپتہ افراد کے ورثاء نے احتجاج کیا۔ چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو چیمبر میں بلا کر ان سے ملاقات کی اور گمشدہ افراد کے نام مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کر دیئے۔ اس موقع پر احتجاج کیلئے آنے والی خاتون نے اپنے لاپتہ بیٹے کے بارے میں چیف جسٹس کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا شوہر مختلف اداروں میں دھکے کھا کھا کر تھک گئے ہیں، خاتون اپنے بیٹے کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ خاتون سے ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، مسنگ پرسن کمیشن آپ کے بچے کو بازیاب کروائے گا، ہمیں بھی لاپتہ افراد اور ان کے گھر والوں کا احساس ہے، مسنگ پرسنز کمیشن میں اعلیٰ افسران موجود ہیں اور بہت جلد لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 747653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش