0
Sunday 2 Sep 2018 19:27

پشاور، کیپیٹل سٹی پولیس نے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

پشاور، کیپیٹل سٹی پولیس نے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام کیلئے پشاور پولیس نے عملی اقدامات کرتے ہوئے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے دوران اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ پھندو عرفان اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش ثواب ولد عمل خان سکنہ غنڈی جمرود، امیر خان ولد اکرم خان سکنہ شہید آباد اور اختر ولد سرفراز سکنہ توحید کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4 کلوگرام چرس، 150 گرام ہیروئین اور 6 بوتل شراب برآمد کرکے حوالات منتقل کردیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف جان نے ناکہ بندی کے دوران ملزمان نواب گل ولد حبیب گل سکنہ دوران پور، مطیع اللہ ولد غلام نبی سکنہ یوسف زئی، محمد فیضان ولد نظیف سکنہ کالوخان اور سرتاج ولد اعظم خان سکنہ یوسف آباد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران تھا نہ چمکنی اور تھانہ گلبہار پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گل افضل ولد شیر افضل سکنہ لنڈی ارباب اور مقبلی ولد نور محمد سکنہ کمبوہ اڈہ رنگ روڈ کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔
خبر کا کوڈ : 747658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش