0
Sunday 2 Sep 2018 19:30

پشاور، تاجر سے رقم کا مطالبہ کرنیوالا بھتہ خور گرفتار

پشاور، تاجر سے رقم کا مطالبہ کرنیوالا بھتہ خور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے مقامی تاجر سے تحریک طالبان کے نام بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، نامعلوم افراد نے ہریانہ بالا کے تاجر مہر سید سے فون کے ذریعے طالبان کیلئے چندہ طلب کیا اور انکار کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، گزشتہ روز انہوں نے سائنسی خطوط کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرکے شیر عالم ساکن ہاشم کلے باجوڑ حال خراسان کیمپ پشاور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 747660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش