0
Sunday 2 Sep 2018 19:31

پشاور پولیس کے دو معذور اہلکاروں نے دوبارہ فورس جوائن کرلی

پشاور پولیس کے دو معذور اہلکاروں نے دوبارہ فورس جوائن کرلی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ٹانگوں سے محروم ہونے والے 2 بہادر سپاہیوں نے 8 سال بعد دوبارہ فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔ 2009ء میں خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سید علی شاہ نے اپنی دونوں ٹانگیں گنوا دیں، تاہم بہادر اہلکار نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا اور مصنوعی ٹانگوں سے قدم بڑھا کر دوبارہ فورس جوائن کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ سید علی شاہ نے گلبرگ تھانے میں ڈیوٹی شروع کر دی اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ اسی طرح کے بلند حوصلے کا مالک پولیس اہلکار شاہ سعود بھی 2010ء میں پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں اپنی ٹانگ کھو بیٹھا تھا۔ اب 8 سال بعد دلیر سپاہی نے دوبارہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔ شاہ سعود پشاور کے تھانہ فقیر آباد میں محرر اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی دینے لگا ہے۔ عید الاضحٰی پر پشاور پولیس کے سربراہ قاضی جمیل الرحمٰن شہداء اور غازیوں سے ملنے ان کے گھر گئے تھے۔ دونوں پولیس اہلکاروں نے سی سی پی او پشاور سے ملاقات میں دوبارہ فورس جوائن کرنے کی درخواست کی۔ چیف کپیٹل پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کو ان کے گھروں کے قریب تعینات کرنے کی منظوری دی۔
خبر کا کوڈ : 747661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش