0
Sunday 2 Sep 2018 21:02

ملتان میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، آئی جی کی سی ٹی ڈی کو شاباش

ملتان میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، آئی جی کی سی ٹی ڈی کو شاباش
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم کو شاباش، آئی جی پنجاب نے ملتان کی نواحی بستی شورکوٹ سے 3 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کے سلسلے کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 747681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش