QR CodeQR Code

48 گھنٹوں میں زائرین کی سکیورٹی کا جامع پلان تیار کیا جائے، عمران خان

2 Sep 2018 23:50

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عراق اور ایران سے واپس آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زائرین کی مکمل سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عراق اور ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سکیورٹی اور سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زائرین کی مکمل سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کی سکیورٹی کا جامع پلان 48 گھنٹوں میں تیار کیا جائے اور پاک ایران سرحد پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل بنایا جائے، وزیراعظم نے شہریار آفریدی کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 747703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747703/48-گھنٹوں-میں-زائرین-کی-سکیورٹی-کا-جامع-پلان-تیار-کیا-جائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org