0
Sunday 2 Sep 2018 23:56

کراچی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے امیدوار کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

کراچی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے امیدوار کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق تحریک انصاف نے اپنے 4 امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی گئی نشست پر تحریک انصاف کے 4 امیدوار مضبوط امیدوار ہیں۔ حلقہ این اے 243 کراچی کے ضمنی انتخاب کیلئے رشید گوڈیل، عالمگیر محسود، آفتاب صدیقی اور اشرف قریشی میں سخت مقابلہ ہے، جبکہ پارٹی نے چاروں امیدواروں کے انتخاب سے قبل حلقے میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے قبل عام انتخابات میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی کو حلقے میں سروے کرائے جانے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا۔

کراچی کا حلقہ این اے 243 گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے، جہاں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی کو 67 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ مذکورہ حلقے پر ضمنی انتخاب کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 7 حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوا تھا، جبکہ عام انتخابات میں زیادہ نشستوں پر جیتنے والوں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں، جن پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 747705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش