QR CodeQR Code

محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو محرم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

3 Sep 2018 18:50

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ الرٹ رہیں، اضافی ڈاکٹرز اور عملے کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ محکمہ صحت نے مراسلے میں لکھا ہے کہ عاشورا پر خون کے اضافی بیگز بھی رکھے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کو محرم الحرام کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو خصوصی مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ الرٹ رہیں، اضافی ڈاکٹرز اور عملے کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ محکمہ صحت نے مراسلے میں لکھا ہے کہ عاشورا پر خون کے اضافی بیگز بھی رکھے جائیں، عزاداروں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے جلوس میں میڈیکل کیمپس لگائے جائیں اور کیمپس میں خصوصی عملہ تعینات کئے جائے۔


خبر کا کوڈ: 747770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747770/محکمہ-صحت-نے-تمام-ہسپتالوں-کو-محرم-کے-حوالے-سے-الرٹ-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org