0
Monday 3 Sep 2018 16:16

شانگلہ میں دوبارہ انتخاب کا نوٹیفیکشن جاری

شانگلہ میں دوبارہ انتخاب کا نوٹیفیکشن جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوگا، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 23 کا ضمنی الیکشن 10 ستمبر کو ہو رہا ہے۔ انتخاب کے دوران حلقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج 8 سے 11 ستمبر تک تعینات رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فوجی افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسف زئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 747826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش