QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کرتا تو تعلقات ختم کر دیئے جائیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

3 Sep 2018 19:40

لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جنگ کا حصہ بننے سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے، اس کے باوجود امریکہ نے ہر مرتبہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے امریکہ کو ’’نو مور‘‘ کہا، اس کے بعد پاکستان کے 50 کروڑ ڈالرز کے فنڈز روک لئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گزشتہ 3 دہائیوں سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، افغان جنگ کے بعد پاکستان امریکی جنگی کا حصہ بن گیا، پاکستان کے 70 ہزار سے زائد شہری اور مسلح سکیورٹی اداروں کے اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جنگ کا حصہ بننے سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے، اس کے باوجود امریکہ نے ہر مرتبہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے امریکہ کو ’’نو مور‘‘ کہا، اس کے بعد پاکستان کے 50 کروڑ ڈالرز کے فنڈز روک لئے گئے، اب امریکہ کی جانب سے مزید 15 کروڑ ڈالر کے فنڈز روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ کیساتھ برابری کی سطح کے تعلقات قائم کئے جائیں، اگر امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کرتا تو اس کیساتھ تعلقات ختم کئے جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور ملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہیئے، امریکہ افغان جنگ میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، افغانستان میں امریکہ کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 747851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747851/امریکہ-پاکستان-کی-قربانیوں-کا-اعتراف-نہیں-کرتا-تعلقات-ختم-کر-دیئے-جائیں-پنجاب-اسمبلی-میں-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org