QR CodeQR Code

پاراچنار، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ کے ملازمین کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

3 Sep 2018 21:35

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بلدیہ ملازمین کے لئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جاتا ہے اور اسی سے انہیں تنخواہیں بھی ادا کی جاتی ہیں لیکن پاراچنار بلدیہ کے سارے ملازمین اس بجٹ سے محروم ہیں۔ پاراچنار بلدیہ کے ملازمین نے ہر بار ماہانہ تنخواہ دیر سے لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے بلدیہ ملازمین ے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مردوخواتین ملازمین دونوں نے شرکت کی اور انتظامیہ کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں میڈم پروین، الیاس مسیح، سہیل مسیح و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے وہ اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بلدیہ ملازمین کے لئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جاتا ہے اور اسی سے انہیں تنخواہیں بھی ادا کی جاتی ہیں، تاہم پاراچنار بلدیہ واحد ایسا ادارہ ہے جہاں محصولات کی وصولی کے بعد ہی انہیں تنخواہ ادا کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر بار ان کی تنخواہ تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 747879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747879/پاراچنار-تنخواہوں-کی-عدم-ادائیگی-پر-بلدیہ-کے-ملازمین-کا-انتظامیہ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org