QR CodeQR Code

صیہونی فوجی افسر کا اعتراف

یہ خیال کرنا کہ ایران کا نظام ساقط ہو جائے گا خوش فہمی ہے، جولان

3 Sep 2018 22:48

صیہونی فوج کے سابق نائب کمانڈر نے کہا کہ جو یہ خیال کرتا ہے کہ ایران کا نظام ختم ہونے کے قریب ہے اس کو خوش فہمی ہو گئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ جولان کا یہ بیان اس کو اسرائیلی فوج کی کمانڈ سے دور کر دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے سابق نائب کمانڈر انچیف یایئرجولان نے ہرٹزیلا میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی مخالفت کر دی۔ صیہونی فوج کے اعلی افسر نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کی جانے والی باتوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیئے، اس مسئلہ میں زیادہ مبالغہ آرائی سے کام لیا جا رہا ہے۔ جولان نے کہا کہ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ایران کا نظام ختم ہونے کے قریب ہیں وہ غلط ہیں اور انکو خوش فہمی ہو گئی ہے۔

جیروزلم پوسٹ کے مطابق جولان کی یہ تقریر اس کے لئے زیادہ فائدہ مند نہیں  ہے چونکہ اس طرح اب اسکو اسرائیلی فوج کی کمان ملنے کا چانس کم ہو گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی مشترکہ کاروائیوں کے نتیجہ میں ایران کا نظام ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس کے مطابق امریکہ کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران کے خلاف دباو بڑھ گیا ہے اور اب امریکی صدر دوسرے ممالک کو ساتھ ملا کر ایران کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کو بڑھانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 747884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747884/یہ-خیال-کرنا-کہ-ایران-کا-نظام-ساقط-ہو-جائے-گا-خوش-فہمی-ہے-جولان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org