0
Tuesday 4 Sep 2018 09:20

لندن، اسکرول فری ستمبر، سوشل میڈیا سے دور رہ کر خوش رہنے کی مہم کا آغاز

لندن، اسکرول فری ستمبر، سوشل میڈیا سے دور رہ کر خوش رہنے کی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ماہرین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہ کر ڈپریشن کو ختم کرکے اپنی نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اسی بنا پر ایک غیر سرکاری تنظیم نے اسکرول فری ستمبر مناتے ہوئے عوام کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام سے ایک ماہ تک دور رہنے کی ترغیب دی ہے۔ اسکرول فری ستمبر میں صرف برطانیہ میں 3 لاکھ 20 ہزار افراد نے اس مہم میں حصہ لینے کا وعدہ کیا  ہے اور انہوں نے یکم ستمبر سے سوشل میڈیا کو ایک ماہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے۔ یہ مہم رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ (آرایس پی ایچ) نے چلائی ہے۔ تنظیم کے ماہرین نے یہاں تک کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے پرہیز خود سگریٹ نوشی جیسی عادتِ بد ترک کرنے جیسا ہی عمل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر #ScrollFreeSeptember کا ہیش ٹیگ مشہور ہورہا ہے جس میں لوگ 30 دن کے لیے فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر کا استعمال نہیں کریں گے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے عوام کی ذہنی اور دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آر ایس بی ایچ نے اس ضمن میں کئی اہم پروگرام اور طریقے پیش کیے ہیں مثلاً سوشل میڈیا ایپس کو مکمل طور پر ایک ماہ کے لیے بند کرنا یا کام اور تعلیم کے وقت ان کا استعمال ترک کرنا اور رات کے وقت سوشل میڈیا سے دور رہنے جیسے طریقے شامل ہیں۔ آر ایس بی ایچ نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی آمد سے خود برطانیہ میں 18 سال تک کی بچیوں کی جانب سے خود کو اذیت اور زخمی کرنے کے واقعات میں دگنا اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ سوشل میڈیا کا دباؤ اور ڈپریشن بھی ہے۔ ماہرین نے اسمارٹ فون اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کو بھی واضح کیا ہے اور اسی بنا پر سوشل میڈیا سے دور رہنا یا اس کا محدود استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 747918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش