QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کرنا پاکستان کی فضول مشق ہے، اکبر الدین

4 Sep 2018 12:51

یو این میں تعینات بھارت کے مستقل رکن سید اکبر الدین نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ترقی پسند اور مستقبل کے منتظر ایجنڈا پر کام کررہا ہے، ہم نے اپنے نقطہ نظر کا ایک بلیوپریٹ تیار کیا ہے، جو ترقی پسند ہے، ہم اپنے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں بار بار اٹھانے کو پاکستان کی فضول مشق قرار دیتے ہوئے بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کو بھارت سے کوئی الگ نہیں کر سکتا ہے۔ بھارت نے واضح الفاظ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا پاکستان اب عادی ہوگیا ہے اور ستر سال گزارنے کے باوجود اس کو کچھ حاصل نہ ہو سکا۔ یو این میں تعینات بھارت کے مستقل رکن سید اکبر الدین نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ترقی پسند اور مستقبل کے منتظر ایجنڈا پر کام کررہا ہے، ہم نے اپنے نقطہ نظر کا ایک بلیوپریٹ تیار کیا ہے، جو ترقی پسند ہے، ہم اپنے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پچھلے ساٹھ سالوں سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے تاہم ان کو آج تک اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کو بھارت سے کئی الگ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاہم اس کے بدلے میں ہمیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بار بار آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو منہدم کریں۔


خبر کا کوڈ: 747946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747946/مسئلہ-کشمیر-کا-تذکرہ-کرنا-پاکستان-کی-فضول-مشق-ہے-اکبر-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org