0
Tuesday 4 Sep 2018 13:35

جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں، شاہ فرمان

جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں، شاہ فرمان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عارف علوی واضح اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے، کل گورنر کے عہدے کا حلف لونگا، گورنر ہاوس کے حوالے سے پارٹی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا اقتدار میں مسلسل رہنا کسی کا حق نہیں، پی ٹی آئی کے عارف علوی واضح اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے، صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 748001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش