0
Tuesday 4 Sep 2018 17:16

جمہویت کا تسلسل چاہتے ہیں، اپنا لہجہ سخت کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، حمزہ شہباز

جمہویت کا تسلسل چاہتے ہیں، اپنا لہجہ سخت کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کو عام اتنخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بنائے جانے والے کمیشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا، اس نوٹیفکیشن کی پروا نہیں لیکن معزز اراکینِ اسمبلی کے دستخت کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا جو ان کی تذلیل ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی کو یہاں یہ بتاتا چلوں کہ ہمارے 12 ووٹوں پر نقب ڈالا گیا جو ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں پورے ہوئے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وفاق میں اپوزیش لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے جبکہ پنجاب میں اب بھی یہ التوا کا شکار ہے جس کا کوئی سبب سامنے نہیں آسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا دیکھے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو واضح عددی اکثریت حاصل ہے اور اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے ایک قانونی راستہ بھی موجود تھا لیکن پرویز الٰہی صاحب نے اسے نہیں اپنایا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین نے جمہوری دور میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کی ہیں، اور یہ ملک میں جمہویت کا تسلسل چاہتی ہے، تاہم اسے اپنا لحجہ سخت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ الیکشن ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے جس کا اعتراف وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کںٹینر پر چڑھ کر گالیاں نکالنا بہت آسان ہے اور حکمران کی سیٹ پر بیٹھ کر ملکی امور چلانا بہت مشکل ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے عوام کے ووٹ کی چوری ہوئی ہے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے جس کے لیے بھرپور آئنی کردار ادا کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے میڈیا سے 3 ماہ مانگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے وعدے کیے لیکن پنجاب اور وفاق میں کوئی حکمتِ عملی نظر نہیں آرہی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم اس جعلی منڈیٹ کا ہر فورم پر پول کھولیں گے، جبکہ مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کو فوری تشکیل دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 748041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش