0
Tuesday 4 Sep 2018 17:04

صدارتی انتخاب 2018ء، پی ٹی آئی کے عارف علوی 13ویں صدر پاکستان منتخب

صدارتی انتخاب 2018ء، پی ٹی آئی کے عارف علوی 13ویں صدر پاکستان منتخب
اسلام ٹائمز۔ غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی تیرہویں صدر پاکستان منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے 13ویں صدار تی انتخاب کے بعد نتائج سامنے آگئے ہیں، عارف علوی نے صدارتی انتخاب جیت لیا۔ انتخاب میں  وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں اراکین نے خفیہ رائے شماری کے تحت ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ صدارتی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، عارف علوی  212 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ فضل الرحمان کو131ووٹ ملے ہیں، اعتزاز احسن 81 ووٹ حاصل کر سکے۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میں 424 ووٹ کاسٹ اور 6 ووٹ مسترد ہوئے۔ صدارتی انتخاب کے بعد بلوچستان اسمبلی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی سے تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کو 45 ووٹ ملے جبکہ فضل الرحمٰن کو 15 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی میں عارف علوی کو 56 اور اعتزاز احسن کو 100 ووٹ ملے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو صرف ایک ووٹ ملا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 6 ارکان نے اعتزاز احسن کو ووٹ دیا۔

خیبر پختونخواہ سے عارف علوی کو 78 اور مولانا فضل الرحمٰن کو 34 ووٹ ملے۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی سے اعتزاز احسن کو 5 ووٹ ملے۔ 2 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ صدارتی انتخاب کے لئے 10 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو سہ پہر 4 بجے تک جاری رہا۔ ووٹنگ کے لئے اراکین کو قومی اسمبلی کا کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا۔ صدر کے انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی، پاکستان پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان صدارتی امیدوار ہیں۔ انتخاب میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر نبھا رہے ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ وقومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پزیزائیڈنگ افسران پول ووٹ کی تفصیلات کا اعلان کریں گے اور حتمی نتیجے کا چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 748043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش