0
Tuesday 4 Sep 2018 18:42

پشاور، طالبعلم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مظاہرہ، ورسک روڈ بلاک

پشاور، طالبعلم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مظاہرہ، ورسک روڈ بلاک
اسلام ٹائمز۔ متھرا کے رہائشیوں نے طالبعلم کے قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ورسک روڈ کو ٹریفک کیلئے احتجاجاً بند کردیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورعلاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی۔ مظاہرین نے اس موقع پر پولیس کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3 روز قبل مبینہ طور پر دوستی نہ کرنے کی پاداش میں عثمان نامی ملزم نے ایف ایس سی کے طابعلم ذیشان کو قتل کیا تھا، جس پرعلاقہ عوام اور کالج کے طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے تین دن کا وقت مانگا گیا تھا، تاہم تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ایک مرتبہ پھرعلاقہ کے عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرملزم کو گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس پر ایک مرتبہ پھر پولیس حکام نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 748062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش