0
Tuesday 4 Sep 2018 18:49

وزیراعلٰی خیبرپختوںخوا کا ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات کا حکم 

وزیراعلٰی خیبرپختوںخوا کا ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات کا حکم 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈینگی کی روک تھام اور پھیلنے کی وجوہات کے تدارک کے لئے موثر اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلٰی محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈینگی کی روک تھام اور پھیلنے کی وجوہات کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیتے ہوئے پشاور سمیت تمام حساس علاقوں خصوصاً قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی نے نئے اضلاع کے ساتھ علاج و معالجے سے متعلق رابطے کا طریق کار وضع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے اضلاع کے ہیلتھ افسران مشترکہ طور پر صحت کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور ضلع خیبر اور دیگر حساس قبائلی اضلاع میں میڈیکل انٹو مالوجسٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی جائیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کبل اسپتال سوات کو اپ گریڈ کرکے کیٹگری سی کا درجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرانی عمارت کو منہدم کرکے 5 منزلہ ہائی رائز عمارت کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے۔ انہوں نے مٹہ ہسپتال سوات کو اپ گریڈ کرنے کے کام کی رفتار میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 748063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش