0
Tuesday 4 Sep 2018 19:11

شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی مبینہ شراب کی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی مبینہ شراب کی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں محکمہ صحت سندھ نے جانچ کیلئے فرسودہ انداز اپنایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ حکومت کے ڈاکٹرز اور عملہ بغیر کسی کیمیکل کے بوتلوں کی جانچ کر رہا ہے، ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامینر نے دیگر عملے کے ہمراہ بوتلوں کا ٹیسٹ کیا اور صرف چند منٹوں میں رپورٹ مرتب کر دی۔ ٹیسٹ کے دوران دونوں بوتلوں میں موجود مواد کو چکھ اور سونگھ کر جانچ کی گئی، جبکہ صرف 2 بوتلوں کا کیمیائی تجزیہ کیا اور تیسری بوتل کا رپورٹ میں کہیں ذکر نہیں۔ ماہرین کے مطابق شراب یا کسی بھی منشیات کی کیمیکل ایگزامینشن کی جاتی ہے۔ دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھو نے اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مشکوک پیکٹ کو شرجیل میمن کے ملازمین منتقل کر رہے ہیں، جس پر تحقیقاتی ٹیم کو شک ہے کہ ثبوتوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 748068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش