QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کیلئے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل

4 Sep 2018 19:23

پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے، جس میں حلیم عادل شیخ کو 13 ووٹ ملے، جبکہ فردوس شمیم نقوی کی حمایت 15 ممبرز نے کی۔


اسلام ٹائمز، سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کے ذریعے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں صوبائی اسمبلی کے ممبرز نے فردوس شمیم نقوی کو منتخب کیا۔ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے، جس میں حلیم عادل شیخ کو 13 ووٹ ملے، جبکہ فردوس شمیم نقوی کی حمایت 15 ممبرز نے کی۔ نامزدگی کے خواہشمند خرم شیر زمان خود ہی مقابلے سے دستبردار ہو چکے تھے۔ فردوس شمیم نقوی کا نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا۔ پچھلی حکومت میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے۔


خبر کا کوڈ: 748070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748070/سندھ-اسمبلی-میں-نئے-قائد-حزب-اختلاف-کیلئے-فردوس-شمیم-نقوی-کا-نام-فائنل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org