0
Wednesday 5 Sep 2018 08:51

ایرانی کرنسی کا سنگین بحران ، مرکزی بینک کا تیل کی آمدن استعمال نہ کرنیکا کا فیصلہ

ایرانی کرنسی کا سنگین بحران ، مرکزی بینک کا تیل کی آمدن استعمال نہ کرنیکا کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایران کے مرکزی بینک کے نئے سربراہ عبدالناصر ہمّتی نے باور کرایا ہے کہ اْن کا ملک تیل سے حاصل ہونے والی رقم اور غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھے گا، تاکہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی جنگ لڑی جا سکے، اِنہیں گرتی ہوئی قومی کرنسی کی سپورٹ کے لئے استعمال میں ہرگز نہیں لایا جائے گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں اسلامی بینکوں کے حوالے سے ہونے والے ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ہمّتی نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو ملکی اقتصادی رکاوٹوں کے دوران استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔ ایرانی کرنسی کو اس وقت تاریخی مندی کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز ایک ڈالر کی قیمت 1.28 لاکھ ریال تک پہنچ گئی جو گذشتہ چند ماہ کے دوران ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایرانی کرنسی کی قدر میں بتدریج کمی کا آغاز اْس وقت ہوا جب امریکہ نے رواں برس مئی میں جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو جانے اور ایرانی معیشت پر ایک بار پھر کڑی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 748131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش