0
Thursday 26 May 2011 22:44

پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 130 سے 40 تک لائی جائے گی

پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 130 سے 40 تک لائی جائے گی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد واقعہ کے بعد پاکستان کی جانب سے درخواست پر پاک فوج کی تکنیکی معاونت اور تربیت پر مامور امریکی فوج نے پاکستان میں موجود اپنے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں ایک سو تیس امریکی تکینیکی معاونت کے لئے موجود ہیں اور یہ تعداد چالیس تک کی جا رہی ہے۔ امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل ڈیو لاپن کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل انھیں تحریری طور پر بتایا گیا کہ حکومت پاکستان امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی چاہتی ہے، اس لیے انہوں نے کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ واپس بلائے جانے والے امریکیوں میں امریکی انٹیلی جنس اور خصوصی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہوں گے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 74822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش