QR CodeQR Code

امریکی سفیر کیمرون منٹر کی رحمن ملک سے ملاقات، ہلیری کلنٹن چند روز میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں، کیمرون منٹر

26 May 2011 22:55

اسلام ٹائمز:ملاقات میں رحمن ملک نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے بعض اہم اقدامات کے بارے میں امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمن ملک سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی اور ایبٹ آباد واقعہ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں رحمن ملک نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے بعض اہم اقدامات کے بارے میں امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں، یہ بات پاکستان مین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہی۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران بات چیت میں کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ سیاسی، جنگی اور انٹیلی جنس کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی سفیر نے تسلیم کیا کہ حکام کی سطح پر تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہموار ہیں لیکن عوامی سطح پر یہ مشکلات کا شکار ہیں۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے تباہ ہونیوالے طیاروں کے متبادل کی فراہمی کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 74823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74823/امریکی-سفیر-کیمرون-منٹر-کی-رحمن-ملک-سے-ملاقات-ہلیری-کلنٹن-چند-روز-میں-پاکستان-کا-دورہ-کر-سکتی-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org