QR CodeQR Code

القاعدہ پاکستان کی پہلی آڈیو ٹیپ جاری کر دی گئی

26 May 2011 23:05

اسلام ٹائمز:ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کی حکومت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اپنے دفاع میں سکیورٹی فورسز کیخلاف حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جب اوبامہ کیلئے فتح کا راستہ پاکستان سے گزرتا ہے تو ہمارے لئے بھی پاکستان کی اہمیت کم نہیں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ القاعدہ پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ ”پاکستان میں جہاد کیوں ہے“ کے عنوان سے آڈیو ٹیپ جاری کر دی گئی ہے، آڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن اور نیول بیس پر حملوں کا ذکر نہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں کی وجہ سے حکومت مشکل میں آ چکی ہے پاکستان کو آزاد کرانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، حکومت کو فکر ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں فوجی مراکز اور افسران کی حفاظت کیسے کرے۔ ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کی حکومت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اپنے دفاع میں سکیورٹی فورسز کیخلاف حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جب اوبامہ کیلئے فتح کا راستہ پاکستان سے گزرتا ہے تو ہمارے لئے بھی پاکستان کی اہمیت کم نہیں، اپنے مقاصد کیلئے امریکہ پاکستان کو پرامن دیکھنا چاہتا ہے، امریکی نمائندے پاکستان کے سیاسی مسائل نمٹانے کیلئے آتے ہیں۔
آڈیو ٹیپ میں مزید کہا گیا کہ حکومت اور حکمران اسلام سے پھر چکے ہیں، قومی ریاست کے تصور کو تسلیم نہیں کرتے، شریعت کا نفاذ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور پے در پے آپریشنز کیخلاف حملے کر رہے ہیں ، القاعدہ میں عربوں کے علاوہ پاکستانی، افغانی، ترک، انڈونیشین، امریکن، روشین اور آسٹریلین بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 74824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74824/القاعدہ-پاکستان-کی-پہلی-آڈیو-ٹیپ-جاری-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org