QR CodeQR Code

فاروق ستار اختلافات بند کمرے میں طے کریں، گھر کے معاملات باہر نہیں آنے چاہئیں، خواجہ اظہار الحسن

5 Sep 2018 16:40

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ متحدہ کنوینر اور سینئر ڈپٹی کنوینر کو خراب معاملات کو طول نہیں دینا چاہیئے، جمہوری عمل کو فروغ نہ دیا گیا تو اس قسم کے مسائل سامنے آتے رہیں گے، علی رضا عابدی کے اختلافات بھی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے جانے چاہیئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پارٹی میں نظم و ضبط کا فقدان نظر آ رہا ہے، اپوزیشن لیڈر کی رضامندی کا مجھے کوئی علم نہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار سے درخواست ہے کہ اختلافات بند کمرے میں طے کریں، گھر کے معاملات باہر نہیں آنے چاہئیں، ایم کیو ایم کے کنوینر اور سینئر ڈپٹی کنوینر کو خراب معاملات کو طول نہیں دینا چاہیئے، جمہوری عمل کو فروغ نہ دیا گیا تو اس قسم کے مسائل سامنے آتے رہیں گے، علی رضا عابدی کے اختلافات بھی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے جانے چاہیئے تھے، ان کا مؤقف سننا ضروری تھا کیوں کہ اختلافات بات چیت ہی سے ختم ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر رضامند ہوچکی ہے، اگر اپوزیشن لیڈر کا معاملہ طے پاگیا تھا تو میرے بھی دستخط لئے جانے چاہیئے تھے، پارلیمانی کمیٹی کا اس حوالے سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 748257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748257/فاروق-ستار-اختلافات-بند-کمرے-میں-طے-کریں-گھر-کے-معاملات-باہر-نہیں-ا-نے-چاہئیں-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org