0
Wednesday 5 Sep 2018 18:15

جمرود میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار

جمرود میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں خاصہ دارفورس کے 2 اہلکاروں کو بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاصہ دار اہلکاروں پر بہت پہلے سے بڑی گاڑیوں سے بھتہ لینے کا الزام تھا تاہم آج  سیکورٹی فورسز نے دو خاصہ دار اہلکاروں کو بھاری گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے کمشنرانتظامیہ کے حوالہ کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کارروائی جمرود بازار کے بائی پاس روڈ کے قریب اس وقت عمل میں لائی گئی جب مبینہ طور پر اہلکار  شعیب اور خورشید مال بردار گاڑیوں سے بھتہ کی مد میں رقم وصول کررہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کے آفیسر نے انہیں دھرلیا اور بعدازاں گاڑی میں ڈال کر مزید کارروائی کیلئے کمشنرانتظامیہ کے حوالہ کرکے جمرود حوالات منتقل کردیا۔ کمشنر انتظامیہ جمرود کی طرف سے کوئی مئوقف سامنے نہیں آیا ھے جبکہ ٹرانسپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہر قسم کی ٹیکس وصولی پر مکمل پابندی عائد ھے لہذا کسی بھی قسم کی رقم کی وصولی غیرقانونی عمل ہے۔ واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں کئی اقسام کے ٹیکسز ختم کئے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 748276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش