0
Wednesday 5 Sep 2018 18:19

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاراچنار شہر میں ریلی کا انعقاد

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاراچنار شہر میں ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم دفاع کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور تاجر برادری کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا تقریبات میں پاک فوج، انتظامیہ اور قبائلی عمائدین بھی بھرپور شرکت کررہے ہیں۔ پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جارہاہے اور مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تاجر برادری کی جانب سے شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر کشمیر چوک سے ریلی بھی نکالی گئی، جس میں فورسز اور انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سکول کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسرکرنل مسعود قبائلی رہنما حاجی نور محمد اور ٹریڈ یونین کے صدر حاجی امداد علی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ کرنل مسعود کا کہنا تھا کہ انہیں قبائل کی جذبہ حب الوطنی پر فخر ہے، قبائلی عمائدین نے کہا کہ دفاع وطن کی خاطر وہ کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور دشمن کے خلاف فورسز کا بھر پور ساتھ دیں گے ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 748277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش