QR CodeQR Code

ہم پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہے، اصغر خان اچکزئی

5 Sep 2018 22:21

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی کے نہ اتحادی ہے اور ہی انہیں نہ ووٹ دیا۔ ہمارے اراکین اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی ہے۔ ہم پی ٹی آئی کے نہ اتحادی ہے اور نہ انہیں ووٹ دیا۔ اے این پی نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مرکزی قیادت کی ہدایت پر متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کو صدارتی ووٹ دیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی اپنی جگہ اور پی ٹی آئی کی اپنی جگہ ہے۔ ہم صوبے میں باپ کے اتحادی ہے، پی ٹی آئی کے نہیں کیا۔ باپ پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم ہے۔ کیا ہم ان کو ووٹ دیں۔؟ عوامی نیشنل پارٹی مرکز میں کسی کے اتحادی نہیں ہے، اس لئے ہم نے پارٹی قیادت کے کہنے پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دیا۔ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی کا نہ اتحادی ہے اور نہ ووٹ دیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 748329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748329/ہم-پی-ٹی-آئی-کے-نہیں-بلکہ-بلوچستان-عوامی-پارٹی-اتحادی-ہے-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org