QR CodeQR Code

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کے مسائل پر قابو پالینگے، ثناء بلوچ

5 Sep 2018 22:30

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کرائی اور صدارتی انتخابات سے قبل پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل سے تمام معاملات طے پا گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔ ہمارے 22 نکات کو تسلیم کرنے پر تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدوار کو اس بناء پر ووٹ دیا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کرائی اور صدارتی انتخابات سے قبل پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل سے تمام معاملات طے پا گئے۔ اس لئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے فیصلہ کیا کہ صدارتی امیدوار کے لئے تحریک انصاف کو سپورٹ کرینگے، کیونکہ ہمارے 22 ٹی آر اوز نکاتی ترقیاتی بجٹ پیش کر دیا اور اس پر عملدرآمد بھی جلد کی جائے گی۔ ملک میں پہلے صدارتی انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں تھی، مگر اب حالات تبدیل ہوگئے اور صدر کی حیثیت بھی بڑھ گئی، جس کی وجہ سے صدارتی انتخابات کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ اب آنیوالے صدر اپنے معاملات کو ترجیح دیں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے ساحل ووسائل اور دیگر معاملات پر خاموش نہیں رہے گی اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی صوبے کے مسائل پر قابو پالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 748330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748330/اپوزیشن-میں-ہوتے-ہوئے-بھی-بلوچستان-کے-مسائل-پر-قابو-پالینگے-ثناء-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org